30 جولائی 2020 - 11:52
طالبان کو وجود میں لانے والا بھی امریکہ، ٹرمپ نے کیا اعتراف

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں پہلی بار اعتراف کیا کہ سابق سوویت یونین کی جانب سے افغانستان پر قبضے کے دوران واشنگٹن نے طالبان کی ہر قسم کی مدد کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اکسیوس خبری چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق سوویت یونین کی جانب سے افغانستان پر قبضے کے دوران واشنگٹن اور طالبان کے مابین باہمی تعاون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اس وقت طالبان کو ہبھیار اور دیگر سامان سے لیس کیا۔

ٹرمپ نے اپنی صدارت کے ابتدائی ایام میں بھی اعتراف کیا تھا کہ دہشتگرد گروہ داعش کو تشکیل دینے میں امریکہ کا ہاتھ ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے 2001 میں دہشت گردی سے جنگ اور افغانستان میں امن کے قیام کے بہانے اس غریب ملک پر حملہ کیا تھا لیکن اس ملک میں امریکہ کی موجودگی کے باوجود بد امنی، دہشت گردی اور منشیات کی پیداوار میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲